پاکستان قومی زبان تحریک کا’’ہفتہ نفاذ اردو ‘‘منانے کا فیصلہ

پاکستان قومی زبان تحریک کا’’ہفتہ نفاذ اردو ‘‘منانے کا فیصلہ

لاہور (پ ر) پاکستان قومی زبان تحریک نے 18 سے 25ستمبر تک ’’ہفتہ نفاذ اردو ‘‘منانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ مرکزی صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ’’ہفتہ نفاذ اردو‘‘ کے دوران معاشرہ کے مختلف طبقات میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے اردو کے نفاذ کے حکم سے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کیا جائے گا اور حکومتی و سرکاری ذمہ داران سے ملاقاتوں اور خطوط کے ذریعے انہیں اردو زبان نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات پر آمادہ کیا جائیگا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 8 ستمبر کو عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے ضمن میں اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں قومی زبان تحریک کا ایک وفد مرکزی صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی کی قیادت میں شرکت کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4