پنجاب یونیورسٹی ،فیض احمد فیض اور اردو روایات‘‘ کے موضوع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی ،فیض احمد فیض اور اردو روایات‘‘ کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’’فیض احمد فیض اور اردوروایات‘‘ کے موضوع پرسنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیاء سے پاک و ہند کی ثقافتی تاریخ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر کارلا پیٹوچ نے خطاب کی جبکہ ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر مسرت عابد، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ ۔اپنے خطاب میں انہوں نے ٹی ایس ایلیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیض کے فن شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منفرد شاعرانہ صلاحیتوں کے باعث انہوں نے اپنے معاشرے اور حالات پر بہترین انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض منفرد سیاسی شاعر تھے اور یہی ان کی شہرت کا باعث بنا۔