میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کے امتحانی شیڈول کا اعلان

میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(خبرنگار) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان 2016کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان8دسمبر سے شروع ہوگا ایڈمشن ڈیٹا آن لائن انٹری کیلئے 28-09-16 اور فائنل پرنٹ بمعہ چالان فارم دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لئے 05-10-16مقرر کی گئی ہے اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ 10-10-16 اور ٹرپل فیس کے ساتھ 18-10-16تک فیس جمع کروائی جا سکتی ہے اس کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قابلِ قبول نہ ہو گا شیڈول کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئیں ہیں مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pkوزٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4