معصوم بچوں کو ڈراء دھمکا کر ان سے چوریاں کرانے والے دو ملزمان گرفتار

معصوم بچوں کو ڈراء دھمکا کر ان سے چوریاں کرانے والے دو ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)فقیرآباد پولیس نے معصوم بچوں کو ڈراء دھمکا کر ان سے چوریاں کرانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ خان ولد گل حنان نے فقیر آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نعمت اللہ ولد عبدالرحمان اورامین اللہ ولد حضرت ولی نے ا س کے 11 سالہ معصوم بچے دانیال کو ڈرا دھمکا کر ہاتھ کے نیچے کرلیا ہے اوراسے بلیک میل کر کے اس کے زریعے اپنے گھر سے 14 ہزار روپے چوری بھی کرائے ہیں پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -