پروفیسر ڈاکٹر حافظ اقبال کی کتاب ایجوکیشن ریفارمز کی تقریب رونمائی

پروفیسر ڈاکٹر حافظ اقبال کی کتاب ایجوکیشن ریفارمز کی تقریب رونمائی

  

لاہور )پ ر(لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ اقبال کی کتاب ایجوکیشن ریفارمز کی تقریب رونمائی ہوئی۔انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی صدارت چےئر مین ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین نے کی ۔وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے اہم موصوع پر کتاب لکھنے اور اس کی ورنمائی کی شاندار تقریب پر پروفیسر ڈاکٹر حافظ اقبال کو مبارکباد دی۔چےئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ کتاب میں ایجوکیشن سیکٹر کے محاسن و مصائب کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے یہ کتاب طلباء اساتذہ اور محققین کے لئے یکساں مفید ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -