افواج پاکستان اور قوم کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور قوی ہے، اخلاق احمد

افواج پاکستان اور قوم کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور قوی ہے، اخلاق احمد

  

لاہور( پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوسی 147 کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر تحصیل شالیمار حضرت مولانا حافظ اخلاق احمداور تحصیل شالیمار کے رہنما حضرت قاری میاں محمد احسان ریاض نے خصوصی شرکت کی ،صدارت یو سی 147کے امیر قاری محمد عظیم ریاض نے کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا حافظ اخلاق احمد نے کہا کہ 1965 میں افواج پاکستان نے بھارت سے جنگ جیت کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ ہماری افواج اور پاکستان کی عوام ایک ہے اور دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قاری محمد احسان نے کہا شہدا نے اپنے خون کی قربانی دیکر ملک پاکستان کی حفاظت کی 1965ء سمیت تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ 147 یو سی کے امیر قاری محمد عظیم ریاض نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور قوی ہے یو سی 147کے جنرل سیکرٹری مولانا نیاز احمد قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان نے حکومت سے مل کر امن ، بھائی چارے کا ثبوت دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -