عیدا لاضحی آمد ،معمولی جرائم میں گرفتار 40قیدیوں کو رہا کردیا

عیدا لاضحی آمد ،معمولی جرائم میں گرفتار 40قیدیوں کو رہا کردیا

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے عیدالاضحٰی کی خوشی کے موقع پر معمولی جرائم میں گرفتار 40قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے لنڈی کوتل حوالات کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قیدیوں کے مسائل سن لئے اورمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 40 قیدیوں کو رہا کر نے کے احکامات جاری کر دےئے رہائی پانے والے قیدیوں نے اے پی اے لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا علاقے کے مشران نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے اس موقع پر تحصیل دار لنڈی کوتل ارشاد خان بھی موجو دتھے۔ اے پی اے لنڈیکوتل نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے اے پی اے لنڈی کوتل نے کہا کہ وہ اکثر حوالات کا دورہ کر کے قیدیوں کے مسائل اور ان کی مشکلات سے آگاہی حاصل کرتے رہتے ہیں اور ان کے کمروں اور واش رومز کی صفائی کاخصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کر دی ہے اور قیدیوں کو معیاری اور متوازن خوراک پیش کیا جاتا ہے جبکہ بیمار قیدیوں کے علاج معلاجے کا بھی خیال رکھتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر