بھٹہ خشت مالک سے رقم چھیننے کی کوشش ،مزاحمت پر زخمی کردیا گیا

بھٹہ خشت مالک سے رقم چھیننے کی کوشش ،مزاحمت پر زخمی کردیا گیا

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ خان رازق کے علاقہ پیپل منڈی میں باپ بیٹے نے بھٹہ خشت کے مالک سے رقم چھیننے کی کوشش کیدوران مزاحمت کرنے پر اسے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق اجمل خان ولد محمد ہاشم نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ بھٹہ خشت کا مالک ہے گزشتہ روز اپنے بھانجے مثال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پیپل منڈی جارہا تھا اس دوران راستہ میں ملزمان فرید ا وراس کے بیٹے بلال نے اس پر حملہ کرتے ہوئے رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اورخود موقع سے فرارہوگئے پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -