صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، لیاقت خٹک

صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے لیے نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔ منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔عوام کی جائز خدمت اور مسائل میں کمی لانے والے افسران کے لیے نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔موجودہ صوبائی حکومت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کے مشکلات کم کردئیے پورے دنیا میں مقامی سطح پر حکومتیں سرگرم عمل ہے یہی وجہ ہے بیرون ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تمام ضلعی افسران ضلعی اسمبلی میں اپنی حاضری کو یقین بنائے اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ساتھ تعاؤن کریں تعاون نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی افسران سے خطاب اور بعدازاں ضلعی سیکرٹریٹ کے معائنہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب ضلع ناظم اشفاق احمد خان، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم ، اے ڈی بلدیات اسداللہ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل فیاض حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل میڈیم عطیہ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران، ضلع ناظم کے فوکل پرسن کوآرڈنیٹر ضلع ناظم نوشہرہ حاجی حسین احمد خٹک ،ممبران ضلع کونسل بھی موجود تھے لیاقت خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلعی کونسلروں کو کروڑوں روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے ۔ ضلعی سیکرٹریٹ کی تزائین و آرائش کے لیے دو کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے۔ جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے نوشہرہ کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ ذمہ داری مانیٹرنگ کمیٹوں کے چیرمینوں اور ضلعی کونسلروں کا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لیں اُنہوں کہا کہ ضلع نوشہرہ کی پسماندگی دور کرنے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ تمام ادارے شفاف طریقے سے کام سرانجام دے اور عوام کی بھرپور خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام ویلج کونسلز میں عوام کے بنیادی مسائل بھرپور طریقے سے حل ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اٹھارہ محکمہ ڈیوال ہوچکے ہیں بدقسمتی سے ماضی میں کوئی بھی اپنا اختیار دوروں کومنتقل کرنے کی پالیسی پر گامزن نہیں تھا۔ لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کو بااختیار بنا کر حقیقی معانوں میں اختیارات عوام کو منتقل کردئیے ہیں۔ لیاقت خان خٹک نے بعدازاں حسین احمد خٹک کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اور کہا کہ حسین احمد خٹک مانٹرننگ کمیٹی کاجائز لیکر رپورٹ مجھے پیش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -