جندول ،طبی سہولیات کی کمی کے باعث 2 نومولود بچے جاں بحق

جندول ،طبی سہولیات کی کمی کے باعث 2 نومولود بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)کیٹگری سی ہسپتال ثمر باغ کے لیبر روم اور ایمرجنسی میں ڈاکٹر اور سہولیات کے عدم دستیابی کے باعثدو بچوں نے جان دیدی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خاتون (ن ) زچگی کیلئے ہسپتال ثمر باغ کے لیبر روم لائی گئی تھی جہاں انہوں نے بچی کو جنم دیا تاہم لیبر روم میں گائنا کالوجسٹ اور اکسیجن کے عدم دستیابی کے باعث نو مولود بچی کی حالت غیر ہو گئی ڈیوٹی پر تعینات نرسنگ اور پیرا میڈیکل عملہ نے اسے بچھانے کی بہت کو شش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے اس طرح کے ایک اور واقعہ میں گذشتہ شب ایک بچے کو بیماری کی حالت میں ثمر باغ ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا مگر وہاں ڈاکٹر موجود ہی نہیں تھا جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں تعینات عملہ نے اسے ہسپتال کے اندر پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے چلڈرن سپیشلسٹ کو ریفر کر دیا مریض کے ورثاء جب بچے کو ڈاکٹر کے گھر کے دروازے پر لے گئے تو انہوں نے گھر سے نکلنے میں کافی قوت لیا اور اس دوران بیمار بچے نے جان دیدی، ہسپتال ثمر باغ میں سہولیات کی عدم دستیابی اور بار بار قیمتی جانوں کی ضیاع کے باعث علاقائی لوگوں نے صوبائی حکومت اور صحت کی پالیسی پر سخت اعتراضات کئے مشران نے حکومت سے فوری طور پر ہسپتال میں موجود خالی آسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کا مطالبہ کیا۔