اداکار احمد بٹ نے عید پر بچے سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اداکار احمد بٹ نے عید پر بچے سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(نامہ نگار ) اداکار احمد بٹ نے عید پر بچے سے ملاقات کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر حمیر ا ارشد کو بچے سمیت آج طلب کرلیاہے گارڈین کورٹ نے اداکار احمد بٹ کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت احمد بٹ کے وکیل اشتیاق چودھری نے کہا کہ عید پر ان کے موکل کو بچے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ وکیل نے بتایا کہ قانون میں بچے سے عید پر ملاقات کی مکمل گنجائش موجود ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عید کے پہلے دو روز بچہ ان کی تحویل میں دیا جائے تاکہ وہ اپنے بچے کے ساتھ عید مناسکے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد حمیرا ارشد کو بچے سمیت طلب کرلیا ہے اور گلوکارہ حمیرا ارشد کوہر صورت آج عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4