واپڈا صوابی کے انتخابات نامعلوم وجوہ کی بناء پر ملتوی

واپڈا صوابی کے انتخابات نامعلوم وجوہ کی بناء پر ملتوی

  

ٹوپی (نامہ نگار)واپڈا صوابی ڈویژن 2میں انتخابات ملتوی تفصیلات کے مطابق واپڈ صوابی ڈویژن 2کے انتخابات جو کہ شیڈول کے مطابق 8ستمبر کو ہونے والے تھے نامعلوم وجوہات کے بنا پر ملتوی ہو گئے جس کی وجہ سے تمام ورکروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے زیدہ۔تورڈھیر ۔ٹوپی سب ڈویژن کے ورکروں کا ایک مشترکہ اجلاس ہو جس کی صدارت ڈویژنل چیر مین حاجی روید خان نے کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے محمد عتیق خان نے کہا کہ مزدور دشمن لوگ جن کو اپنی شکست روز روشن کی طرح واضح نظر آرہی ہے ۔الیکشن سے راہ فرار اختیار کی ہے لیکن ہم پر عزم ہیں انتخابات میں شکست سے فاش کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے فتح کر کے رہینگے اور ان ڈیوٹی چوروں کو کام پر لگائیں گے اور ان کا پورا پورا احتساب کرینگے انہوں نے صوبائی چیر مین حاجی محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے انتخابات مکمل ہونے کا یقین دلایا ہے اجلاس سے امتیاز حسین خان ۔سعید الرحمن ۔عبدالوسع ۔معراج خان ۔غلام سرور ۔جاوید اقبال ۔رفیق مظہر اور دوسرے قائدین نے بھی خطا ب کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -