اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پروپز کو گھر بسانے کی درخواست واپس لے لی

اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پروپز کو گھر بسانے کی درخواست واپس لے لی

لاہور(نامہ نگار )اداکار نعمان جاوید نے اپنی بیوی گلوکارہ فریحہ پروپز کو گھر بسانے کی درخواست واپس لے لی جس پر مقامی عدالت نے درخواست نمٹادی ہے سول جج نوین کوثر نے نعمان جاوید کی متفرق درخواست پر سماعت کی، اداکار نعمان جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے اپنی بیوی گلوکارہ فریحہ پرویز کو گھر بسانے کی درخواست دی تھی لیکن اب وہ یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اس لئے ان کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نعمان جاوید کو درخواست واپس کرتے ہوئے کیس نمٹا دیاہے۔ اداکارہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کیاتھا اداکار نعمان جاوید نے حق زوجیت کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4