سندرپلازہ کیس ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام کی عدالت میں بھیج دیاگیا

سندرپلازہ کیس ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام کی عدالت میں بھیج دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سندرپلازہ کیس ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام کی عدالت میں بھیج دیاگیا،عدالت نے دو ملزم محمدحسین اور طاہرمحمود کو جیل سے 19ستمبر کو طلب کرلیاہے،مذکورہ مقدمہ میں پولیس نے پلازہ مالک محمد اشرف کو بھی ملزم نامزد کیا تھا لیکن وہ پلازے کے نیچے دب کر ہلاک ہو گیاتھا۔ ملزمان کے وکیل اکرم قریشی نے درخواست دی ہے کہ اس کیس میں 302کی دفعہ نہیں لگتی ،عدالت سے استدعا ہے کہ دفعہ 302کوختم کیا جائے، عدالت نے درخوست پروکلا کو آئندہ تاریخ پر بحث کرنے کی ہدایت کی ہے۔سندر انڈسٹریزایریا میں زیرتعمیر پلازہ گرنے کی وجہ سے اس کے اندر کام کرنے والے 40 مزدور ہلاک ہو گئے تھے جس پرپولیس نے اس کیس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعہ لگا کر چالان فائل کردیا ،بعد میں دہشت گردی کی دفعہ ختم کرکے چالان سیشن کورٹ بھجوا دیا گیا جہاں اس کی سماعت کی جا رہی ہے۔