عمران برادرڈی ایچ اے کیخلاف 7لاکھ 75ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ

عمران برادرڈی ایچ اے کیخلاف 7لاکھ 75ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار )دیمک کا سپرے ٹھیک نہ کرنے اور گھر میں دوبارہ دیمک لگنے پرصارف عدالت میں عمران برادرڈی ایچ اے کے خلاف 7لاکھ 75ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا صارف عدالت میں ڈی ایچ اے کے رہائشی شہزاد اصغر نے اپنے وکیل کی وساطت سے عمران برادر کے خلاف 7لاکھ 75ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے گھر میں دیمک کا سپرے کرانے کے لئے عمران برادر ڈی ایچ اے کمپنی سے رابطہ کیا جس نے گھر میں سپرے کرنے کی رقم لی اور وارنٹی دی کہ ایک سال تک دیمک نظر نہیں آئے گی لیکن چند ماہ کے بعد ہی دیمک پھر سامنے آ گئی اس نے عمران برادر سے دوبارہ رابطہ کیا اور دیمک کا سپرے دوبارہ کرنے کو کہا لیکن انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اور سپرے نہ کیا ۔

جس سے گھر میں پہلے جیسی صورت حال پید ا ہوچکی ہے ناقص سپرے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے وکیل کی ابتدائی بحث کے بعد چھ اکتوبر کو عمران برادر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -