اے اے سی کا تحصیل بازار میں غیر معیاری ملک پیک فروخت کرنے والے دکان پر چھاپہ

اے اے سی کا تحصیل بازار میں غیر معیاری ملک پیک فروخت کرنے والے دکان پر چھاپہ

چارسدہ (بیورورپورٹ)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل بازار میں غیر معیاری ملک پیک فروخت کرنے والے دکان پر چھاپہ ۔ زائد المیعاد اور غیر معیاری ملک پیک برآمد ۔ تاجر کو موقع پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ضلع بھر میں کسی کو بھی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنائت اللہ خا ن نے کہا ہے کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ نوشہرہ روڈ پر ایک جنرل سٹو رمیں زائد المعیاد ملک پیک فروحت کیلئے رکھی گئی ہے جس پر کاروائی کرکے تاجر نعیم جان کے دکان سے زائد المعیاد ملک پیک قبضہ میں لے کر دکاندار کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔غیر معیاری اشیاء خوردنوش کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل بازار چارسدہ سمیت ضلع بھر میں کسی کو بھی غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ عوام بھی ایسے عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کر نے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اپنے شکا یات آگاہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر