چارسدہ ،متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن نے ضلعی حکومت کے مجوزہ 26 نکاتی ٹیکس مسترد کر دیا

چارسدہ ،متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن نے ضلعی حکومت کے مجوزہ 26 نکاتی ٹیکس مسترد کر ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن نے ضلعی حکومت کے مجوزہ 26 نکاتی ٹیکس مسترد کر دیا ۔منتخب بلدیاتی نمائندے سانپ نہ بنے ۔ ضلعی حکومت اور بلدیاتی نمائندے اپنے عیاشیوں کیلئے عوام کا خون نچوڑنے کی سازش سے باز آئے ۔ ٹریفک پولیس سمیت بیشتر تھانوں میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بد تر سلوک کیا جا رہا ہے ۔ حکیم اللہ فوجی ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی منعقدہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی صدیق اللہ ، چیئر مین حاجی کوثر خان ، وائس چیئر مین فضل معبود ، سید صالح شاہ باچا ، حاجی گل محمد ، ملک ظفر خان ، رحیم خان ،رحم بادشاہ ، انعام الحسن ، عنایت اللہ ،حاجی انور خان ، ذوالفقار علی بھٹو ،مقصود جان ، غفر علی ، عطاء اللہ ، جاوید ،حاجی فضل ربی ، حاجی خان سید ، تاجر برادری اور چنگ چی ڈرائیوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی حکومت کی طرف سے 26نکاتی مجوزہ ٹیکس کو مسترد کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ چارسدہ کے تاجر اور عوام پہلے ہی سے بھاری بھر کم ٹیکس دے رہے ہیں جبکہ ریاست آئین کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی نے کہا کہ ضلعی حکومت غریب لوگوں اور تاجروں پر ٹیکس لگا رہی ہے جس کے خلاف بھر پور جدوجہد کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور عوام پہلے ہی سے ہر چیز پر ٹیکس دے رہے ہیں مگر ضلعی حکومت اور منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے عیاشیوں کیلئے مزید ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور بلدیاتی نمائندے سانپ اور بچھو نہ بنے اور عوام سے کئے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشوں کیلئے چارسدہ میں باقاعدہ سٹینڈ موجود نہیں جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک پولیس اور چنگ چی ڈرائیورں کے مابین تصادم ہوتا ہے ۔ حکیم اللہ فوجی نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس چوکی اور بیشتر تھانوں میں غریب لوگوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ جانوروں سے بد تر سلوک کیا جا تا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -