تحریک انصاف کے دھرنوں نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ، محمود خان

تحریک انصاف کے دھرنوں نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ، محمود خان

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخواکے وزیر کھیل ، ثقافت، آثارِ قدیمہ اور امورِ نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول فاضل بیگ گڑھی سخرہ مٹہ سوات کا ٹینڈر ہو چکاہے عنقریب اس پر جلد از جلد تعمیراتی کام بھی شروع کیا جائے گا۔ یہ با ت انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ سکول 2008میں دہشت گر دی کے دوران نذرِ آتش کیا گیا تھا جس سلسلے میں ایک انکوائری بھی تشکیل دی گئی ہے اورانکوائری رپورٹ آنے کے بعد ملوث ٹھیکدار یا اہلکار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تعلیم کے فروغ اور تر ویج میں آخری حد تک جائے گی اور تعلیمی اداروں سے متعلق تمام امور میرٹ اور قانون کے مطابق حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر مرد اور عورت کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے کسی بھی فر د خصوصا بچیوں کو محروم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے طلباء اور طلبات کو تمام سہولیات دینے کا عز م کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جایئنگے۔ انہوں نے مستر د شدہ اور نام نہاد سیا ستدانوں سے کہا ہے کہ وہ تعمیر ی سوچ اپنائے اور پی ٹی ائی کی تعلیم دوست پالیسیوں میں ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے عوام میں شعور آگیا ہے اور قوم کو شعور دینا کسی بھی لیڈر کیلئے ایک اعزاز ہوتا ہے تاکہ لوگ بد عنوان اور جھوٹے لوگوں سے با خبر ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مفاد پرست سیا ستدانوں نے ملکی خزانہ اپنی عیاشیوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کیلئے استعمال کیاجبکہ موجودہ صوبائی حکومت ملکی خزانہ ایک امانت سمجھتے ہوئے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مفا دِ عامہ کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں آج صوبے میں بہتر امن ہے جس کا تمام کریڈٹ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کو جاتا ہے اور یہ بہتر حکمت عملی اور شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر