ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ماڈل ایان پر فرد جرم روکنے کی درخواست پرریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا

ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ماڈل ایان پر فرد جرم روکنے کی درخواست پرریکارڈ اپنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر مقدمہ کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لے لیا ۔گزشتہ روزدرخواست گزار ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کو ڈالرز بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمہ میں نامزد کیاگیاہے،اس مقدمہ کا تفتیشی افسر دوران ڈکیتی قتل ہوگیا جس پر مقتول کی بیوہ سے درخواست لے کر ایان علی کو قتل کے اس مقدمہ میں بھی ملزم بنا دیا گیا ہے،سرکاری اہلکار دومرتبہ ریکارڈ میں تبدیلی کر چکے ہیں،عدالت تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے اور ٹرائل کورٹ کو ان کی موکلہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے،سرکاری وکیل نے عدالت سے تیاری کے لئے مہلت کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ریکارڈ تحویل

مزید :

صفحہ آخر -