پاکستان اورسری لنکا ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،ذوالفقارچیمہ

پاکستان اورسری لنکا ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،ذوالفقارچیمہ

  

کولمبو(خصوصی رپورٹ) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ کی سری لنکا میں فنی تعلیم کے حکاّم سے ملاقاتیں اور تربیتی اداروں کے دورے۔ نیوٹک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کولمبو میں سری لنکن وزیر برائے فنی تربیت جناب ماہندہ سمرا سنگھے سے ملاقات کی۔ اور اِنہیں پاکستان میں فنی تربیت کے سیکٹر میں کی گئی اصلاحات کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر سمرا سنگھے نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کا جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ قابلِ اعتبار دوست ہے اور ہم اس سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر اہم مرحلے میں ایک دوسرے کی بھر پور مدد کی ہے۔ اُنہوں نے سری لنکا کے تعاون پر سمرا سنگھے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا بہت سے امور میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں TEVT نظام کو فعال بنانے کیلیے دونوں ممالک کے مابین اشتراک کو بڑھانے پر زور دیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرذوالفقار احمد چیمہ نے سری لنکا کے دورے کے دوران فنی پیشہ وارانہ تربیت کے متعلقہ حُکاّم، جن میں ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکشن کمیشن کے چیئرمین، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل، یونیورسٹی آف ووکیشنل ٹیکنالوجی کے چانسلر اور وائس چانسلر بھی شامل ہیں ،سے مُلاقاتیں کیں۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے سری لنکا میں کنسٹرکشن ، کوکنگ اینڈ بیکنگ، ٹیکسٹائل اور جہازسازی کی ورکشاپس میں جا کر تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -