حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں،چوہدری سرور

حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں،چوہدری سرور

لاہور( اے این این)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’کر پشن کے یار ‘‘حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں،(ن) لیگ والوں میں سچ سننے اور اس کا سامناکر نے کی جرات نہیں، چےئرمین ایف بی آر کاقائمہ کمیٹی کو پانامہ پر بر یفنگ سے انکار جمہو ریت کے دعویداروں حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،ایل پی جی میں دو ہفتوں میں تیسر ی بار مزید5روپے کا اضافہ عیدپر مہنگائی کا تحفہ ہے حکمران بتائے وہ کہاں ہیں ؟‘ملک میں تبدیلی صرف تحر یک انصاف ہی لائیگی ،تمام مسائل کی جڑ حکمران کی ضد،ہٹ دھرمی اور لو ٹ مار ہے جس کا ہر صورت خاتمہ کر ناہوگا ۔ جمعہ کے روز پارٹی اجلاس میں ویڈ یو لنک کے ذریعے شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک اور قوم کو کر پشن کے ’’یاروں ‘‘ سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ ایسے لوگ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو پہلے بھی سچ سننے سے نفر ت رہی ہے اور آج بھی ایسا ہی ہے انکو چاہیے کہ وہ پرامن احتجاج کر نیوالوں کو گالیاں دینے کی بجائے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں ۔

مزید : صفحہ آخر