آزاد جموں وکشمیربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری کے نتائج کا اعلان

آزاد جموں وکشمیربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری کے نتائج کا اعلان

  

لاہور(پ ر) آزاد جموں وکشمیربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میر پور نے انٹر میڈیٹ نتائج 2016کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پنجاب کالج کے ہونہار طالب علموں نے 7پوزیشنز حاصل کیں۔ پنجاب کالج میر پورکی قدسیہ عرفان نے 1040نمبرزلیکر پری میڈیکل میں پہلی اور مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، پری انجیئیرنگ گروپ )گرلز(میں پنجاب کالج کوٹلی کی اقراء فریدنے دوسری جبکہ پنجاب کالج میر پور کے محمد احسن اشفاق نے لڑکوں میں تیسری پوزیشن حا صل کی۔کامرس گروپ میں پنجاب کالج میر پورکے اشعر علی اور فاطمہ محمود اور نے بوائز اور گرلز گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج کوٹلی کے محمد ارشاد خان دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ پوزیشن ہولڈرز نے ان کامیابیوں پر بھرپور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو اللہ تعالی کے کرم ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی ، اپنی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -