سا ئبرکرائم ایکٹ2016 کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس

سا ئبرکرائم ایکٹ2016 کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سا ئبرکرائم ایکٹ 2016 کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ۔درخواست گزار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سائبرکرائم کی دفعہ 10، 18 اور 32 بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بناسکتی جوبنیادی حقوق کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم قانون معلومات تک رسائی کو محدود بناتا ہے جو کہ آزادی اظہار رائے کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سائبر کرائم

مزید : صفحہ آخر