یونیورسٹی سینیٹ کے لئے نامزد کئے گئے 27نمائندوں کی فہرست طلب

یونیورسٹی سینیٹ کے لئے نامزد کئے گئے 27نمائندوں کی فہرست طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب یونیورسٹی سینٹ کو فعال بنانے کے فارمولے کے تحت یونیورسٹی کے چانسلر (گورنر پنجاب )اورپنجاب حکومت سے یونیورسٹی سینیٹ کے لئے نامزد کئے گئے 27نمائندوں کی فہرست طلب کرلی ہے ۔فارمولے کے تحت چانسلر5،جبکہ پنجاب حکومت 22ارکان اسمبلی کو یونیورسٹی سینیٹ میں نمائندہ نامزد کرتی ہے ۔درخواست گزار جاوید سمعی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی سینٹ انتخابات کے باوجود سینٹ کو غیر فعال رکھا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے عین مطابق پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے انتخابات کرا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے پنجاب بھر سے یونیورسٹی سینٹ کے 35منتخب نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے پرامن ماحول میں سینیٹ انتخابات کرانے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت پر19اکتوبر کو یونیورسٹی سینیٹ کے لئے چانسلر اورحکومت پنجاب کی طرف سے نامزد کئے گئے نمائندوں کی فہرست عدالت میں پیش کیا جائے ۔
فہرست طلب

مزید :

صفحہ آخر -