بیوی نے عدالت میں کردار کشی پر شوہر کو تھپڑ دے مارا،بچے ماں کے حوالے

بیوی نے عدالت میں کردار کشی پر شوہر کو تھپڑ دے مارا،بچے ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں بچوں کی تحویل کے مقدمہ میں کردار کشی پر ناراض بیوی اپنے شوہر پر جھپٹ پڑی اور اسے تھپڑ رسید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کی رشیدہ بی بی نے اپنے دو بچوں کی شوہر سے بازیابی کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے شوہر می جھگڑے کے بعد بچے چھین لئے اور اسے گھر سے نکال دیاجس پر عدالت نے شوہر کو بچوں سمیت طلب کیا تھا ،دوران سماعت درخواست گزار خاتون کے خاوند نے خاتون کے موقف کی نفی کی اوراس کی کردار کشی شروع کردی ،خاتون شوہر کے الزامات کی تردید کرتی رہی جس کے بعد عدالت نے دونوں بچے باپ سے لے کر درخواست گزار خاتون کے حوالے کردیئے ،اس دوران خاتون کا شوہر اس پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتارہا جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کمرہ عدالت سے نکلتے ہی اپنے شوہر پر جھپٹ پڑی اور اسے زناٹے دار تھپڑ دے مار ا ،موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں اور وکلاء نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروادیا۔

زناٹے دار تھپڑ

مزید : صفحہ آخر