رینجرز کی لیا ری میں کارروائی ، زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد

رینجرز کی لیا ری میں کارروائی ، زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی (این این آئی) رینجرز نے لیا ری کے علا قے میں کارروائی کر کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیاہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کر کے اسلحے کا ذخیرہ بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 6 ایس ایم جی، سیون ایم ایم رائفل اور44 بوررائفلزشامل ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ زیرزمین چھپا یا گیا تھا جب کہ اسلحہ شہرمیں بدامنی وٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

اسلحے کا ذخیرہ برآمد

مزید : پشاورصفحہ اول