بونیر ،ہارون الرشید خاندان وساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

بونیر ،ہارون الرشید خاندان وساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف تحصیل گدیزی کے صدر ہارون الرشید اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے اس موقع پر باڈوان پا چا کلے میں حاجی محمد رشید کے رہائش گاہ پر ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوا جس سے جے یو آئی بونیر کے امیر ممبر صو بائی اسمبلی مفتی فضل غفور ، سابق وفاقی وزیر استقبال خان ، تحصیل ناظم سید الرحمان مفکر ، مولانا ولی وحید الرحمان ، عبد الرشید حاکسار ، ولی رحمان ، میاں ظفر شاہ باچا، شاہ وزیر خان ، مولان احسان اللہ اور ہارون الرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بونیر ضلع میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جے یو آئی میں آ ئے روز با اثر افراد کی شمولیتوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ اس امر کا ثبوت ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں جو مذہب ،پختون اور تبدیلی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اے این پی کسی زمانے میں بونیر ضلع میں ایک دوسرے کے مخالف جماعتیں تھیں لیکن عام انتخابات میں شکست کے بعد ضلع کونسل کے انتخابات کے دوران ایک دوسرے سے اتحاد پر مجبور ہوئے ہیں آئیندہ عام انتخابات میں اے این پی اور جماعت اسلامی ملکر جے یو آئی کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی پی ٹی آئی بونیر میں گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے مستقبل جمعیت علماء اسلام کا ہے کارکن اُٹھ کر آئیندہ انتخابات کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں انشاء اللہ جے یو آئی بونیر ضلع اور پورے کے پی کے میں کلین سویپ کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ اول