جندول ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

جندول ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  

جندول(نمائندہ پاکستان) حلقہ پی کے پچانویں میں جماعت اسلامی کو دھچکہ درجنوں افراد نے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، نئے شامل ہونے والوں میں ضلعی امیر جماعت اسلامی و ایم پی اے اعزاز الملک افکاری کے بڑے بھائی اور بھانجے بھی شامل گذشتہ روز گاؤں رحیم آباد میں سابق ایم پی اے و ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی بہادر خان کی سربراہی میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعزاز الملک افکاری کے بڑے بھائی نشاط الملک ان کے بھانجوں زاہد،وحید اور اسد سمیت درجنوں افراد نے جماعت اسلامی سے طویل رقابت ختم کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی بہادر خان نے موجودہ حکومت کو کھڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندیں دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکران کیساتھ تعصب کرتے ہیں اور سارا سسٹم بد نیتی اور اقرباء پروری کی پالیسی کے تحت چل رہا ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ شمولیتی تقریب میں ناظم ویلیج کونسل رحیم آباد دوست الرحمن کا کردار بھی شامل ہے، تقریب کے دوران نئے شامل ہونے والے افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت اسفندیار ولی خان ،حیدر خان ہوتی ،سردار حسین بابک اور حاجی بہادر خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ کیلئے ہمیشہ نیشنل پارٹی کیساتھ ڈٹے رہنے کا عظم کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -