امن جرگہ کے زیر اہتمام خودکش دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

امن جرگہ کے زیر اہتمام خودکش دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

  

مردان(بیورورپورٹ) صوبائی امن جرگہ خیبرپختون خوا نے ضلع کچہری خودکش دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور سانحے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل آدرمد کامطالبہ کیا جمعرات کے روز جرگہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں نے ٹاؤن ہال سے ضلع کچہری کے عدل چوک تک مارچ کیا ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر خودکش دھماکے کے شہداء کی تصاویر لگی تھیں اور وہ پاک فوج ،پولیس کے حق میں اوردہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے ریلی نے عدل چوک تک مارچ کے بعد جائے وقوعہ پہنچنے پرجلسے کی شکل اختیا رکی جس سے خطاب کرتے ہوئے سید کمال شاہ ایڈووکیٹ ،صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان یوسفزئی ،ضلعی صدر نشتر خان ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر امیرحسین ایڈوکیٹ ،اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے سانحے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج خیبرپختون خوا کی گلی گلی سے خون رس رہاہے دہشت گرد بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن یہاں کے شہری نڈر اوربہادرہیں اور دہشت گردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ کوئٹہ سانحے کے طرز پر مردان کے سانحے کے شہداء اور زخمیوں کو پیکج دیاجائے اور دہشت گرد اوران کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔ریلی کے آخر میں شہداء کی بلندی درجات ، زخمیوں کی صحت یابی اور ملک میں امن کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -