مالاکنڈ میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے، عنایت اللہ

مالاکنڈ میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ(سی ڈی ایل ڈی) پراجیکٹ کے متعلقہ حکام اور سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا آغازکریں اور ان میں عوام کے تعاون ان کی مرضی اور منشاء کو کماحقہ اہمیت دیں تاکہ یہ منصوبے دور رس نتائج کے حامل ثابت ہوسکیں ۔وہ آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات برکت علی،پراجیکٹ کے نمائندوں کے علاوہ منتخب مقامی نمائندوں اور خزانہ،منصوبہ بندی و ترقیات اور اے جی آفس کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو مالاکنڈ ڈویژن کی تعمیر و ترقی کیلئے سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جن پر برق رفتاری کے ساتھ تعمیراتی کام جاری ہیں ا ور ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے شانہ بشانہ دیگر متعلقہ حکام بھی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرائیں تاکہ فنڈز بے جا استعمال نہ ہوں۔اس موقع پر پراجیکٹ کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہوئے کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے اور صوبائی وزیر کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -