پاکستان میں اسامہ بن لادن کیخلاف کارروائی آسان نہ تھی،ہیلری

پاکستان میں اسامہ بن لادن کیخلاف کارروائی آسان نہ تھی،ہیلری

واشنگٹن( اے این این ) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا ،ریاست شمالی کیرولینامیں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ صدر اوباما کو مشور دینے والے ایک چھوٹے سے گروپ کا حصہ تھیں کہ آیا ہمارے پاس اتنی خفیہ اطلاعات ہیں کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کارروائی کیلئے جانے کے آپشن کا انتخاب آسان نہ تھا لیکن آخر کار ہم نے اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف رائے سے حقائق تلاش کرنے کیلئے سچویشن روم میز کے گرد بیٹھ گئے اور اس دوران سخت سوالات بھی کئے گئے ۔ہم نے کئی کئی گھنٹے تک معاملات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے 30منٹ ان کی زندگی کے سب سے زیادہ دباؤ کے لمحات ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ اول