سینیٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

سینیٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کے حوالے سے قرارداد متفقہ ...

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کے تحت چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی مشاورت سے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کے پاس حتمی فیصلے کرنا اختیار ہوگا۔جمعہ کو ایوان بالاکا اجلاس پریذائڈنگ آفیسر احمد حسن کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹ کے ممبران کی نامزدگی کے حوالے سے قراردا ایوان میں پیش کی،قرارداد کے تحت چیئرمین سینیٹ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹ کے ارکان کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا،چیئرمین سینیٹ ایوان میں اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان سے مشاورت کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممبران نامزد کریں گے،کسی بھی مشکلات کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کو حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا۔ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزید : پشاورصفحہ اول