چین کا سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیاروں کی نشاندہی کرنیوالا ریڈار بنانے کا دعوٰی

چین کا سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیاروں کی نشاندہی کرنیوالا ریڈار بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے این این) چین نے ایک ایسا ریڈار بنانے کا دعوی کیا ہے جس کے ذریعے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی دفاعی کمپنی نے ایسا ریڈار بنانے کا دعوی کیا ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جیٹ طیارے کی 60 میل کے فاصلے سے نشاندہی کر سکتا ہے جب کہ سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ راڈار کو کوانٹم نام دیا گیا ہے جس کا گزشتہ ماہ کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔کوائنٹم راڈار میں انٹیج لیمنٹ فوٹونز کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ کسی بھی دیگر نظام کے مقابلے میں سسٹم میں دکھائی دینے والے طیارے کی نشاندہی کرسکتا ہے اور چین کا دعوی ہے کہ اس راڈار کی مدد سے اسٹیلتھ جیکنالوجی کے حامل طیاروں کی پرواز کی نشاندہی بھی باآسانی کی جاسکتی ہے۔