موٹر سائیکل چوری کا شبہ، وکیل نے اپنے ہی کلرک کی دھنائی کر دی

موٹر سائیکل چوری کا شبہ، وکیل نے اپنے ہی کلرک کی دھنائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں وکیل نے ساتھی وکلا ء کے ساتھ مل کر اپنے ہی کلرک کی دھنائی کر دی،وکلا نے مار پیٹ کے بعد کلرک کوپولیس کے حوالے کر دیا۔رانا سجاد نامی ایڈووکیٹ نے موٹر سائیکل چوری کے شبے میں سہیل سپرا اور دیگر وکلاء کے ہمراہ اپنے کلرک ظفر اقبال کو پکڑ لیا اوراسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ہائیکورٹ سیکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر کلرک ظفر اقبال کی وکلاء سے جان چھڑائی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا،جس کے بعد اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ وکلاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ظفر اقبال نے موٹر سائیکل چوری کی ہے جس پر ایک دن قبل رانا سجاد ایڈووکیٹ کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔ کلرک ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہی موٹر سائیکل لے کر گیاجس موٹر سائیکل کی چوری کا اس پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ اس کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
کلرک،دھنائی