بلدیہ کیس ،حماد صدیقی سمیت 5مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

بلدیہ کیس ،حماد صدیقی سمیت 5مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ۔ضمنی چالان بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔چالان میں بتایا گیا کہ فیکٹری مالکان سے 25کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا جس پر مالکان نے ایک کروڑ روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم 11ستمبر 2012کو حماد صدیقی کی ایماء پر فیکٹری کو آگ لگادی گئی ۔واقعہ میں 259مرد و خواتین جاں بحق ہوگئے تھے ۔مقدمے میں حماد صدیقی ،رحمان عرف بھولا اور دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے ۔عدالت نے حماد صدیقی سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -