کراچی ،پولیس مقابلہ میں 3ملزم ہلاک ،3زخمی حالت میں گرفتار ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس مقابلہ میں 3ملزم ہلاک ،3زخمی حالت میں گرفتار ،زیر زمین چھپایا ...

  

کراچی ( اے این این )کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3ملزمان ہلاک ٗ3کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ٗگرفتار ملزمان میں سے ایک معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث ہے ٗ تحقیقات شروع ٗ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ٗ دیگر دو پر مسافر بس نذر آتش کرنے کا الزام ہے ٗ رینجرز نے لیاری میں دوران کارروائی زیرزمین چھپائے گئے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرلیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ لیاری بغدادی میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 گینگسٹرز مارے گئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیئے گئے ہیں۔ ہلاک ملزم کی شناخت یاسر کٹی پہاڑی کے نام سے کر لی گئی ہے۔ادھر سرجانی ٹاؤن اور گلبرگ میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیئے گئے ، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے مچھر کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جائینگی۔ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے ۔سکھن پولیس نے بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزموں پر گزشتہ روز لانڈھی لیبر اسکوائر پر بس نذر آتش کرنے کا الزام ہے ۔ دوسری جانب لیاری جونا مسجد کے قریب قانون نافذکرنے والے ادارے نے ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب رینجرز نے لیا ری کے علا قے میں کارروائی کر کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کر کے اسلحے کا ذخیرہ بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 6 ایس ایم جی، سیون ایم ایم رائفل اور44 بوررائفلزشامل ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ زیرزمین چھپا یا گیا تھا جب کہ اسلحہ شہرمیں بدامنی وٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -