کے ایم سی ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ،خواجہ اظہار الحسن

کے ایم سی ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ،خواجہ اظہار الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کے ڈی اے اور کے ایم سی کے مابین چپقلش کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مفاد میں ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود مداخلت کریں اور کے ڈی اے سے کے ایم سی واپس کئے گئے افسران اور ملازمین کی تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قل جاری کرائیں ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ دو اداروں کی جنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح پر کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں بلاتاخیر اس معاملے پر مداخلت کریں اور کے ایم سی کے افسران اور ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سینکڑوں ملازمین و افسران کو تنخواہوں سے محروم کرنا غیر اخلاقی ، غیر منصفانہ عمل ہے جسے فوری طورپر حل کرایا جائے ۔ خواجہ اظہار الحسن مزید کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے دیگر تنازعات کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خصوصی توجہ دیں ۔