تبت سینٹر آٹو پارٹس کی دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

تبت سینٹر آٹو پارٹس کی دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی دکانوں سے چور تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 20 سے 25 دکانوں کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کہ دکانوں کے مالکان جب جمعہ کی صبح اپنی دکانوں پر پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ رات گئے 2 سے 3 ملزمان نے سینٹر کے چوکیدار کو رسی سے باندھا اور کٹر کی مدد سے دکانوں کے تالے توڑے اور پھرواردات کی، تاہم چور کتنا سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے یہ کہنا قبل از وقت ہے، دکانوں کے مالکان سے بات چیت کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔