بھارت کی پاکستان دشمنی، بنگلہ دیش میں جنگی متنازعہ ٹریبونل کی کارروائی کی حمایت کردی

بھارت کی پاکستان دشمنی، بنگلہ دیش میں جنگی متنازعہ ٹریبونل کی کارروائی کی ...

  

نئی دہلی( اے این این )بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل کی طرف سے سزائیں سنانے کی حمایت کردی ۔جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت بنگلہ دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے تحت عدالتی کارروائی کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد 1971ء میں بنگلہ دیش کی پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے زیر التواء معاملے کو نمٹانا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے عمل کی بنگلہ دیش میں بھرپور حمایت کی گئی ہے جبکہ یہ بنگلہ دیش کا داخلی معاملہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا موقف ہے کہ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے متنازعہ ٹریبونل کی طرف سے سزائیں سنائے جانے کا عمل 1974ء سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ہوا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -