ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ ہوں، جہانگیر ترین

ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ ہوں، جہانگیر ترین

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں ٹیکس چوری کے الزامات لگانے اور پھر اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس پے کرنے والا ہوں اور میرے خلاف آپ نے جو ریفرنس بھیجا ہے وہ ریفرنس نہیں ہے بلکہ وہ تو ایک خط ہے اور 30جون کی ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق میرے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں اور ایف بی آر میں چوہدری صفدر کو گریڈ21سے22 میں ترقی دیکر میرے اوپر دوبارہ اٹیک کیا گیا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وزیراعظم کی گیملی اور میرا بزنس ایک ہے اور سلمان شہباز کو میں نے اپنی ملز دکھائیں اور بتائیں کہ آپ کے لئے کام کر رہے ہیں اس کے بعد وزیراعظم نے اپنا کام اور اپنی ملیں کنٹرول پنجاب میں لگانا شروع کر دیں اور چوہدری ٹیکسٹائل مل کو بھی رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے حالانکہ پنجا ہائی کورٹ نے اس کے خلاف فیصلہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود اس پر کام جاری ہے اور وزیراعظم قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جن پر انوشہ رحمن نے کہا کہ SSCPنے کہا کہ آپ 70ملین روپے جمع کروائیں جس پر انہوں نے اپنے70ملین روپے جمع کروائے ہیں اور اپنی غلطی مانی ہے اگر وہ الیکشن کمیشن میں اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ اول