عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں،مشاہد اللہ خان

عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں،مشاہد اللہ خان

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں ، عمران خان کو وزیراعظم بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے جس کیلئے انہوں نے پانامہ لیکس اور کرپشن کی رٹ لگائی ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اچھا پرفارم کررہی ہے پانامہ لیکس کی بات دنیا میں کوئی نہیں کررہا پانامہ لیکس اور کرپشن کے نام پر عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں لوگوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کو مسترد کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتر پرفارم کررہی ہے ارو آئندہ حکومت بھی ہماری ہی ہوگی موجودہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ آف شور کمپنیاں غلط بات نہیں خود عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں ہیں انہوں نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے عوام کو آگے بڑھنا چاہیے اپنے زکوۃ اور صدقات سے غریبوں کی مدد کیلئے صاحب حیثیت لوگوں کو آگے بڑھنا چاہیے ۔

مشاہد اللہ

مزید : پشاورصفحہ اول