منتخب سپیکر کو نہ ماننا آئین سے انحراف ہے،کیپٹن (ر) صفدر

منتخب سپیکر کو نہ ماننا آئین سے انحراف ہے،کیپٹن (ر) صفدر

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جو شخص 1973ء کے آئین کے تحت منتخب سپیکر کو نہیں مانتا وہ 1973ء کے آئین سے انحراف کر رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ 1973ء کے آئین کے تحت ہے جو سپیکر کے عہدے کو نہیں مانتا اس کا مطلب ہے کہ وہ 1973ء کے آئین کو نہیں مانتا۔ 2018ء کے بعد سردار ایاز صادق ایک مرتبہ پھر سپیکر بنیں گے۔ ہمارے گرینائٹ کے ذخائر کو بچانے کے لئے اس پر ٹیکس لگایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -