جھنگ روڈ پر موجود شریف برادران کی رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی ، بھوانہ سے بھی ریسکیوٹیمیں طلب

جھنگ روڈ پر موجود شریف برادران کی رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی ، بھوانہ سے بھی ...

  

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) جھنگ روڈ پر موجود شریف برادران کی رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے بھوانہ سے بھی ریسکیوٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع شریف برادران کی ملکیتی رمضان شوگر مل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتا نہیں لگ سکا ہے تاہم ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ رمضان شوگر مل میں لگنے والی آگ کی شدت انتہائی زیادہ ہے اور اس کے شعلے بہت دور سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں ا?گ لگی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -