فوج اورسول انتظامیہ ایک پیج پرنظرنہیں آئے، صفدر عباسی ،ناہید خان

فوج اورسول انتظامیہ ایک پیج پرنظرنہیں آئے، صفدر عباسی ،ناہید خان

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور بے نظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکریڑی ناہید خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں خاندانی وراثتوں، مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جدوجہد کے لئے میدان میں آئے ہیں(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

اس وقت اداروں میں سخت تناؤ پایا جاتا ہے نواز شریف کو پانامہ لیکس کا سامنا کرنا چاہیئے اور انہیں اب تک سٹیپ ڈاؤن کر لینا چاہیئے تھا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چوک نواں شہر سے پریس کلب تک ریلی اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے کارکنوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے گونواز گو ، بی بی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں کے نعرے بھی لگائے ریلی کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ناہید خان نے کہا کہ آج ملک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں عوامی ایشوز کی بجائے سیاسی جماعتیں خاندانی وراثت کو بچانے کے درپے ہیں مہنگائی اس قدر زیادہ ہے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں بچے اغوا ہو رہے ہیں اور حکومت ملک کا نظام چلانے میں ناکام ہو گئی ہے بلکہ حکمران سب اچھاکا راگ الاپ رہے ہیں ان حالات میں میاں نواز شریف کو سٹیپ ڈاؤن کرنا چاہیئے تھا تاکہ ملک کو بحران سے نکالاجا سکے انہوں نے کہا کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے فوج اور سول انتظامیہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے ہمارے مخالفین کو سی پیک منصوبے کے علاوہ دیگر منصوبے ہضم نہیں ہو رہے آج بدقسمتی سے افغانستان اور ایران سے بھی ہمارے تعلقات زیادہ بہتر نہیں ہیں جس کی بنیادی وجہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی مسائل کے حل کے لئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے جب تک عوامی کو ریلیف نہیں ملے گا ملک میں استحکام نہیں آ سکتا ہم شہید ذو الفقار علی بھٹو اور محتر مہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو لیکر نکلے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد کے لئے میدان میں آئے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ، انجینئرز ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر طبقات معاشی بدحالی کا شکار ہیں ٹریڈ یونین ختم ہو چکی ہیں مزدوروں کو تنخواہیں نہیں ملتیں ہمارے کرپٹ حکمران قوم کو حساب دینے کے لئے تیار نہیں ہیں لیکن اب قوم جاگ چکی ہے اور ہماری بھی جدوجہد کا آغاز ہے انشاء اللہ اس آواز میں مزید قوت آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپیکر ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن ایاز صادق نے صرف عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج کر نہ صرف جانبداری کا مظاہر ہ کیا بلکہ اپنا وقار مجروح کیا اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں سیاسی عدم استحکام آسکتا ہے اور عوام کے مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی کے گھر جا کر احتجاج نہیں کرنا چاہیئے احتجاج سب کا حق ہے جو کسی جگہ بھی کیا جا سکتا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی ورکر لاہور کی رہنما محترمہ شاہدہ حمید نے کہا کہ عمران خان نے اگر گھیراؤ کرنا ہے تو پھر نیب کا کریں کیونکہ نیب نواز شریف کے خلاف کاروائی کے لئے تیار نہیں ہے ریلی میں حر بخاری (لاہور ) کنور زاہد ، قدیرالحسن ، ملک سجاد حسین ، طارق شاد ،شمیم قریشی ، خانزادہ یونس رضاجبکہ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سعید ہ جمال لابر اور رئیس قریشی نے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی میں شرکت کی ۔

ناہید خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -