آزادی ٹرین کا راجن پور پہنچنے پر شاندار استقبال‘ نوجوانوں کے بھنگڑے

آزادی ٹرین کا راجن پور پہنچنے پر شاندار استقبال‘ نوجوانوں کے بھنگڑے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آزادی اسپیشل ٹرین کوئیٹہ اور کراچی سے ہوتے ہوئے ضلع راجن پور پہنچ گئی ،راجن پور ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا بھرپور استقبال ،بچوں ،خواتین اور شہریوں کی شدید دلچسپی ،ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظا مات ،بچوں اور خواتین نے آزادی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ٹرین کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں چودہ اگست سے پشاور سے چلنے والی آزادی اسپیشل ٹرین لاہور ،کوئیٹہ کے بعد صوبہ سندھ کے دارلحکو مت کراچی پہنچی جہاں سے اب یہ پنجاب کے شہروں راجن پور ،ڈی جی خان سے ہوتی ہوئی پشاور جا کر اپنے سفر کااختتام کرے گی آزادی ٹرین کی آمد سے قبل راجن پور ریلوے اسٹیشن پر پورا شہر اُمڈ آیا بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد پہنچ گئی نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ضلعی انتظا میہ کی جانب سے ڈی اوسی میاں آفتاب احمد ،اے ڈی ایل جی محمد یعقوب شیروانی ،ٹی ایم او خان محمدسمیت دیگر آفیسرز شریک ہوئے اس موقع پر ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کے بچے بھی ٹرین کو دیکھنے آئے اس موقع پر بم ڈسپوزل اسٹاف بھی بمعہ سیکورٹی موجود تھا پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی آزادی ٹرین کے فلوٹس میں سرائیکی ثقافت کا فلوٹس نہ شامل کر نے پر راجن پور کے شہریوں نے سخت مایوسی کااظہار کیا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ سات کروڑ سرائیکی عوام کی دل آزاری کی گئی ہے آزادی ٹرین اب اگلی منزل کے لئے روانہ ہوگئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر