سانحہ داجل پر قائم وزیر اعلیٰ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی ڈی پی او آفس راجن پور پہنچ گئی ریکارڈ طلب کرکے کارروائی شرو ع کردی

سانحہ داجل پر قائم وزیر اعلیٰ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی ڈی پی او آفس راجن پور ...

  

چوٹی زیریں ( نامہ نگار) سانحہ داجل پر قائم وزیر اعلی فیکٹ ایند فیڈ نگ کمیٹی کنونیر ،ریجنل آفیسرملتان اعظم سلطان تیموری ،ممبران (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ اویس ملک ،ایس پی اسپیشل برانچ ملتان شریف ظفر کی قیادت میں ضلع راجن پور DPO آفس پہنچ گئی ۔سانحہ داجل کے واقعات وشواہد پر مبنی ایف آئی آر اور ریکارڈ طلب کرکے کاروائی شروع کر دی ۔ذرائع نے بتایا کہ آج داجل تھانہ پہنچ کر کاروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی ادھر جسمانی ریمانڈ پر زیر حراست نہم کے طالب علم غلام رسول عامر اورکلیم اللہ کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیا گیا تاہم ایک روزہ نوٹس پر آج ان کی درخواست ضمانت پر سینئر وکیل سید جاوید شاہ بخاری بحث کریں گے جبکہ چیرمین داجل کے سینئر امیر جماعت اسلامی داجل حاجی اللہ ڈتہ جھلو صدر انجمن تاجران داجل حافظ عبد الخالق کے صاحبزادے غلا م فرید خالق ،عقیل الرحمن ،ناصر بھٹی ،سید کھوکھر نے قبل از گرفتاری ضمانت لے لی ہے جن کی آئندہ سماعت بھی دیگر 15 ملزمان کی طرح 19 ستمبر کو مقرر ہوئی ہے اسی طرح 34 روز بعد بھی ڈکیتی کے دوران شدید زخمی طالب علم دانش اور قتل ہونے والے اس کے بھائی خادم حسین کے قاتل تاحال پولیس داجل کی گرفت سے باہر بیان کیے جارہے ہیں اپنے گذشتہ روز داجل میں بعد نمازجمعہ سانحہ داجل کے متاثرین کے لیے خصوصی اجتماعی دعا داجل ٹاؤن کی مساجد میں اہتمام کیا گیا اور مستقل ضمانتوں پر بیشتر شہریوں کی رہائی پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے گئے ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -