راجن پور‘ ہائی وے سٹیل بوٹ برج ملازمین کا کروڑوں مالیتی مٹیریل کی خورد برد پر سب انجینئر روڈز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راجن پور‘ ہائی وے سٹیل بوٹ برج ملازمین کا کروڑوں مالیتی مٹیریل کی خورد برد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پو،محکمہ ہائی وے اسٹیل بوٹ برج کے ملازمین کاای ڈی اوورکس کے دفتر کے سامنے سب انجیئنر روڈز زاہد اقبال کے خلاف شدید مظاہرہ ،نعرے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
بازی مظا ہرین کی قیادت ضلعی صدر لیبر یونین محمد حسین گوپانگ کررہے تھے مظا ہرین نے شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سب انجیئنر زاہد اقبال نے محکمہ روڈز کے اسٹیل بوٹ برج کا کروڑوں کا میٹرئیل خورد برد کیا جس کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن نے مقد مہ بھی درج کررکھا ہے اب محکمہ انٹی کرپشن کے مقد مہ سے بچاؤ کے لئے وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے سب انجئینر زاہد اقبال چھوٹے ملاز مین کو بھی معاف نہیں کرتا ہر ماہ ان ملاز مین سے پانچ سے دس ہزار جبری طور پر وصول کرتا ہے نہ دینے والے غریب ملازمین کی غیرحاضری لگا کر ایکسئین روڈز سے اُن کی تنخواہ بند کرادیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جس سب انجئینر کے خلاف انٹی کرپشن میں خوردبرد کا مقدمہ درج ہے دوبارہ اسی کے آرڈر اسی اسٹیل بوٹ برج میں کرنا ظلم ہے اسٹیل پل کا چھتیس سو فٹ کے ٹکڑے میں سے اب صرف چودہ سو فٹ رہ گیا ہے باقی سب سامان زاہد اقبال فروخت کرکے ہڑپ کرگیا ہے ملازمین نے ایکسئین روڈز فداحسین بھٹہ سے ملاقات کی اور اس سب انجئینر کو فوری طور پر اسٹیل بوٹ برج سے علیحدہ کرنے کا مطا لبہ کیا ہے جس پر ایکسئین مذکور نے اُن کے مطالبات تسلیم کر نے کی یقین دہانی کرائی جس پر ملاز مین نے احتجاج ختم کردیا ۔
سب انجینئر احتجاجی مطالبہ