وزیر اعلیٰ کی 71 بستروں پر مشتمل برن یونٹ ہسپتال کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

وزیر اعلیٰ کی 71 بستروں پر مشتمل برن یونٹ ہسپتال کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

  

ملتان(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب نے 700 ملین روپے سے تعمیر ہونیوالا 71 بستروں پر مشتمل برن یونٹ ہسپتالوں کی جلد مکمل کرکے فعال کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں اعلیٰ سطحی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر عاشق ملک ودیگر افسران سمیت ڈاکٹر بلال شریک تھے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 71 بستروں میں سے 27 بستر برن کیسز کیلئے استعمال ہو رہے ہیں برن یونٹ جزوی طور پر فعال ہے ہے ایمرجنسی سے ایک آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کے تعاون سے مختلف سپیشلسٹ شعبوں کے10 ڈاکٹر برن یونٹ کیلئے سٹاف 163 اسامیوں پر بھرتی کیلئے منظوری ہوچکی ہے مزید 415 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -