ملتان‘ جرائم میں اضافہ‘ تھانے ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بن گئے

ملتان‘ جرائم میں اضافہ‘ تھانے ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بن گئے

ملتان(کا مر س رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمدشفیق ،صدرچیمبرآف سمال ٹریڈرزملتان ظفراقبال،چیئرمین چیمبراف سمال ٹریڈر احتشام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملتان شہرمیں جرائم کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ تھانے ڈاکووؤں کی آماجگاہ بن چکے ہیں ایف آئی آر رکے اندراج کیلئے د ھکے کھانے پڑتے ہیں۔خواجہ شفیق نے کہاکہ ان کی اس سلسلے میں آرپی اوملتان اور سی پی اوملتان سے ملاقات ہوئی ہے اورآرپی اوملتان نے بتایاکہ ملتان شہرمیں ڈی ایس پی کینٹ،ڈی ایس پی ممتازاباد ،ڈی ایس پی حرم گیٹ اورڈی ایس پی شجاع آبادکی سیٹیں کافی عرصے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سے خالی ہیں لیکن اس کے باوجودپولیس اپنی استعدادکار سے زیادہ کام کررہی ہے خواجہ شفیق نے اس موقع پرڈی سی اواورآرپی سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں میں کام کرنیوالے اہلکاروں کوچیک کریں پولیس میں اہم عہدوں پرتعیناتیاں نہ کی گئی ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں احتجاج کیاجائیگا۔اس موقع پرمیاں عزیزالرحمٰن انصاری،چوہدری محمدارشدباجوہ،ممتازعلی بار،خواجہ محمد فاروق،شیخ فیصل سعید اور خواجہ یاسراشفاق بھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر