سابق وزیر سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے تنظیم السعید نے مہم کا آغاز کردیا

سابق وزیر سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے تنظیم السعید نے مہم کا آغاز ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)تنظیم السعید نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کے لئے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

میں شہر کے مختلف مقامات پر بینر اور پوسٹر کے علاوہ رکشوں پر بھی پینا فلیکس لگا دئیے گئے ہیں۔ پینا فلیکسوں پر ’’جسٹس فار سید حامد سعید کاظمی‘‘ تحریر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سید حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں سزا ہونے کے بعد ان کے بڑے بھائی و امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی کی جانب سے کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -